فوڈ سٹریٹ کی تزئین و آرائش کو ترجیح دی جائے

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کا لائبریری پارک سے ملحقہ فوڈ سٹریٹ کا دورہ، بیوٹیفکیشن کے جاری کاموں کا جائزہ، تمام فوڈ کورٹس کو یکساں ڈیزائن اور خوبصورت طرز پر تیار کرنے کی ہدایت،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے گزشتہ روز سی او میونسپل کمیٹی محمد عارف کے ہمراہ شہر کی خوبصورتی اور بیوٹیفکیشن منصوبے کے سلسلے میں لائبریری پارک سے ملحقہ فوڈ سٹریٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے فوڈ سٹریٹ میں تمام فوڈ کورٹس کو ایک ہی طرز اور یکساں ڈیزائن کے تحت تیار کرنے کے جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ فوڈ سٹریٹ کے تمام فوڈ کورٹس کی ظاہری خوبصورتی، یکسانیت اور معیار کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں