طلاق کبھی خوشی سے نہیں ہوتی’ لڑ جھگڑ کر بھی نہیں ہونی چاہیے۔ آغا علی

لاہور (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی کا کہنا ہے کہ طلاق لینے پر خوش ہیں تو اس میں غلط کیا ہے۔اداکار آغا علی نے حال ہی میں پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں میزبان نے سوال کیا کہ آپ کے خیال میں خوشی خوشی طلاق کو پروموٹ کرنا چاہیے؟جواب میں اداکار نے کہا کہ میں نے نہیں بولا بٹ صاحب نے بولا تھا، اگر آپ طلاق لینے پر خوش ہیں تو اس میں غلط کیا ہے، کوئی بھی جوڑا الگ کیوں ہوتا ہے کیونکہ وہ خوش نہیں ہوتا۔آغا علی نے کہا کہ کوئی بھی الگ ہونے کا فیصلہ اسی لیے کرتا ہے کہ ساتھ میں خوش نہیں ہے الگ رہ کر خوش رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں