بنگلہ دیشی یوٹیوبر پر شانتا کو بھارت میں گرفتار کر لیا گیا

کلکتہ (شوبز نیوز) بنگلادیشی یوٹیوبر اور ماڈل شانتا پال کو بھارت میں جعلی دستاویزات رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے کلکتہ کے علاقے میں کرائے فلیٹ میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران شانتا پال کو گرفتار کیا۔پولیس نے 28 سالہ ماڈل کے قبضے سے دو جعلی آدھار کارڈ، ایک ووٹر آئی ڈی، راشن کارڈ اور پین کارڈ برآمد کیا ہے جو تمام مغربی بنگال کے مختلف پتوں پر رجسٹرڈ تھے۔ اداکارہ اپنے ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی بھارت میں ہی چھپ کر مقیم تھیں جبکہ وہ 2023 میں کلکتہ آئیں تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں