فلم انڈسٹری میں سرمایہ لگانے کی ضرورت ہے، فضا علی

لاہور (شوبز نیوز) فلم اورٹی وی اداکارہ و ماڈل فضا علی نے کہا کہ پاکستانی فلموں کی کامیابی خوش آئند ہے فلمیں تو بنائی جا رہی ہیں لیکن یہ بھی دیکھنا ضروری ہے کہ فلموں کا معیار کیا ہے کیونکہ غیر معیاری فلمیں ایک ہزار بھی بنا لی جائیں تو اس کا انڈسٹری کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا اس لئے میں سمجھتی ہوں کہ فلم انڈسٹری میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ لگانے کی ضرورت ہے کیونکہ جب سرمایہ زیادہ ہو گا تو اس سے معیاری فلمیں بنیں گی۔فضا علی نے کہاہے کہ فلموں کی ایک اپنی خاص اہمیت ہوتی ہے مگر 20سالوں سے فلم کی جگہ ڈرامہ انڈسٹری عروج پر ہے اور اسی وجہ سے آج سینکڑوں اداکاروں کا روزگار ٹی وی ڈراموں سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کے زوال کا ذمہ دار کسی ایک کو قرار نہیں دیا جا سکتا اگر ہمیں بھارتی فلموں کا مقابلہ کرنا ہے تو اس کے لئے خلوص نیت کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے مزید کہا کہ میں نے جب شوبز میں قدم رکھا تو اس وقت ہی میں نے یہ تہیہ کرلیا تھا کہ معیاری کام کو ترجیح دوں گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں