معاشرتی برائیوں سے نوجوانوں کو بچانا ضروری ہے’ صبا شمیم

اسلام آباد (سپورٹس نیوز)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (ویمنز کمیٹی) کی رکن میڈم صباء شمیم جدون نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے بچائو کے لئے کھیلوں کے میدان آباد کرنے ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملک میں حکومت کو کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں کام کرنے کی ضرورت ہے۔’ مختلف تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران گراس روٹ سطح پر کھیلوں کے سمر تربیتی کیمپ لگائے گئے ہیں ،یہ کھیلوں کی ترقی کے لئے اہم اقدامات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ گراس روٹ سطح کھیلوں کی اکیڈمیز کا قیام بھی بہت ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں