سوات (سپورٹس نیوز)الخدمت فاونڈیشن بڑیکوٹ، سوات کے نائب صدر اور مانیار فٹ بال کلب سوات کے صدر حاجی نواب خان نے کہا ہے کہ سوات میں کھیلوں کے میدان نہ ہونے سے کھیلوں کا ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں کھیلوں کی ترقی کے حوالے سے ضلع سوات کے کھلاڑی بڑا اہم کردار ادا کر رہے ہیں لیکن ضلع بھر میں کھیلوں کے میدان نہ ہونے کے برابر ہیں۔




