ہمایوں سعید بہترین اداکار اور نفیس طبیعت کے مالک ہیں۔ سجل علی

کراچی (شوبز نیوز) ڈراما میں منٹو نہیں ہوں میں سجل علی اور ہمایوں سعید کے کرداروں کے تعلق پر سوشل میڈیا پر کئی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں، جن پر اب سجل علی نے وضاحت پیش کردی ہے۔سجل علی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔ڈراما میں منٹو نہیں ہوں اے آر وائی ڈیجیٹل پر پیش کیا جا رہا ہے، جس کی کہانی خلیل الرحمن قمر نے لکھی ہے اور اس کی ہدایتکاری ندیم بیگ نے کی ہے۔ڈرامے کی کاسٹ میں کئی نامور شخصیات شامل ہیں جن میں ہمایوں سعید، سجل علی، صائمہ نور، آصف رضا میر، صنم سعید و دیگر شامل ہیں۔ڈرامے کے جب ٹیزر نشر ہوئے تھے تو ناظرین کی جانب سے یہ قیاس کیا گیا تھا کہ اس میں ہمایوں سعید اور سجل علی کے درمیان رومانوی تعلق دکھایا جائے گا اور اسی بنیاد پر کچھ کی جانب سے تنقید بھی کی گئی تھی۔تاہم، اب تک نشر ہونے والی اقساط میں دونوں کے درمیان رومانوی تعلق نہیں دکھایا گیا بلکہ استاد اور شاگرد کا رشتہ پیش کیا جا رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں سجل علی نے کہا کہ ہمایوں سعید ملک کے ایک نامور اداکار ہیں اور اللہ نے انہیں بہت عزت دی ہے۔سجل علی کے مطابق، انہیں ہمایوں سعید کے ساتھ کام کر کے بہت مزہ آیا کیونکہ وہ بہت ہی نفیس طبیعت کے مالک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں