ممبئی (شوبز نیوز)بھارتی اداکارہ نندنی کشیپ کو ہٹ اینڈ رن کیس میں گرفتار کرلیا گیا، گوہاٹی میں ان کی گاڑی سے زخمی ہونیوالا 22 سالہ نوجوان سمیع الحق دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس نے آسامی اداکارہ نندنی کشیپ کو ایک المناک سڑک حادثے کے سلسلے میں پوچھ گچھ کیلئے گرفتار کرلیا ہے، حادثے میں نلباری پولی ٹیکنک کے طالب علم 22 سالہ سمیع الحق زندگی کی بازی ہار گئے۔




