پاکستانی فلموں کے آئٹم نمبر پسند نہیں’ نورافتیحی کے آئٹم نمبر دیکھتا ہوں۔ یاسر حسین

اسلام آباد (شوبز نیوز) اداکار و ہدایتکار یاسر حسین نے پاکستانی فلموں میں آئٹم نمبرز کے معیار پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نورا فتیحی کے آئٹم نمبرز دیکھتے ہیں اور پاکستانی آئٹم نمبرز دیکھ کر اپنا معیار نیچے نہیں لانا چاہتے۔یاسر حسین نے حال ہی میں نکتہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔یاسر حسین نے اپنے تھیٹر پروگرام منکی بزنس میں ہم جنس پرست مردوں کے لیے مخصوص لفظ گے استعمال کیا۔اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں ایسے لوگ موجود ہیں، ان کے کچھ ذاتی دوست بھی اس طبقے سے تعلق رکھتے ہیں، پھر اس اصطلاح کو استعمال کرنے میں کیا مسئلہ ہے؟اداکار کے مطابق کیا اگر ہم یہ اصطلاح استعمال کرنا چھوڑ دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں