فٹبال فیڈریشن کا قومی فٹسال ٹیم کے ٹرائی اوٹس کے انعقاد کا اعلان

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے اے ایف سی فٹسال ایشین کپ انڈونیشیا 2026 کے کوالیفائرز سے قبل پہلی مرتبہ قومی فٹسال ٹیم کے ٹرائی آٹس کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔ اوپن ٹرائی آئوٹس ملک بھر کے تمام فٹسال کھلاڑیوں کے لئے 10 اگست 2025 کو لاہور کے ڈی ایچ اے فیز 8 میں واقع ففتھ جنریشن سپورٹس کمپلیکس میں صبح 9 سے شام 6 بجے تک منعقد کئے جائیں گے۔شرکت کے خواہشمند کھلاڑیوں کے لئے پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ ساتھ لانا لازمی ہوگا ۔پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی تکنیکی ٹیم جلد ہی حتمی سکواڈ کا اعلان کرے گی جبکہ قومی فٹسال ٹیم کے کیمپ کا آغاز ستمبر کے پہلے ہفتے سے کیا جائے گا۔ پاکستان کو گروپ ڈی میں شامل کیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں