والدین سے مشروط طور پر گلوکاری کی اجازت ملی تھی’ حمیرا ارشد

لاہور (شوبز نیوز) ماضی کی مقبول پلے بیک سنگر حمیرا ارشد نے انکشاف کیا ہے کہ کوئی غلط کام نہ کرنے کی یقین دہانی پر والدین نے انہیں گلوکاری کی اجازت دی، والد ان کی گلوکاری کی وجہ سے ناراض ہوکر گھر چھوڑ کر چلے گئے تھے۔حمیرا ارشد نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔گلوکارہ نے بتایا کہ انہیں کم عمری سے ہی گلوکاری کا شوق تھا، وہ خوش قسمت ہیں کہ انہوں نے ملکہ ترنم نورجہاں اور استاد نصرت فتح علی خان جیسے گلوکاروں سے بھی سیکھا۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ملکہ ترنم نورجہاں سے نصرت فتح علی خان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔حمیرا ارشد کے مطابق وہ استاد نصرت فتح علی خان کی شاگرد بننا چاہتی تھیں لیکن ملکہ ترنم نورجہاں نے انہیں اپنا شاگرد بننے کی پیش کش کی، جسے انہوں نے مسترد کیا۔گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے انکار پر ملکہ ترنم ناراض ہوئیں اور انہیں جھاڑ پلادی اور کہا کہ اگر وہ ان کی شاگرد نہیں بنتیں تو پھر ان کے تیار کردہ گانے بھی کبھی نہ گائے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے دعوی کیا کہ انہیں متعدد فلموں اور ڈراموں میں کام کی پیش کش ہوئی لیکن انہیں اداکاری میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔ان کے مطابق انہیں صرف گلوکاری کا شوق تھا، اس لیے انہون نے درجنوں فلموں کے گانے بھی گائے لیکن اداکاری میں ان کی کوئی دلچسپی نہیں تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں