ہندی میں بات سے انکار پر کاجول کو تنقید کا سامنا

ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کاجول نے ہندی میں بات کرنے سے انکار کردیا، جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اداکارہ کاجول ایک بار پھر خبروں میں ہیں لیکن اس بار اپنی کسی فلم کی وجہ سے نہیں بلکہ ہندی زبان سے متعلق اپنے رویے پر تنقید کا سامنا کر رہی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 5 اگست کو ممبئی میں ہونے والے ”مہاراشٹرا اسٹیٹ فلم ایوارڈز 2025”کے دوران پیش آیا، جہاں کاجول نے میڈیا سے گفتگو کے دوران ہندی زبان میں بات کرنے سے انکار کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں