لاہور (سپورٹس نیوز) 23اگست 2025ء کو لاہور ڈیفنس فیز 6میں ہونے والے بین الاقوامی ایم ایم اے ایونٹ Road to BRAVE 100 میں پاکستان کے مایہ ناز ایم ایم اے فائٹر ضیا مشوانی ایک اہم فائٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ زیا مشوانی 61 کلوگرام بینٹم ویٹ کیٹیگری میں ایران کے ایک تجربہ کار اور مضبوط فائٹر کے خلاف آکٹاگون میں اتریں گے۔ اس ایونٹ میں دنیا بھر سے فائٹرز شریک ہو رہے ہیں، اورضیا مشوانی کی یہ فائٹ نہ صرف ان کے کیریئر کے لیے اہم ہے بلکہ پاکستان کے لیے بھی ایک اعزاز کا موقع ہے’ضیا مشوانی اس سے قبل بھی کئی بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں اور اب ایک بار پھر وہ اپنے ملک کا پرچم بلند کرنے کے لیے تیار ہیں۔




