ٹرینیڈاڈ(سپورٹس نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسن نواز نے کہا ہے کہ ون ڈے میں یہ میرا ڈیبیو میچ تھا میں نے کہا تھا کہ پلیئر آف دی میچ بن کر اسے یادگار بنانا چاہتا ہوں۔ ٹرینیڈاڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن نواز کا کہنا تھا کہ مجھے اعتماد تھا کہ میں ہٹنگ کر لیتا ہوں جس طرح پی ایس ایل میں میچز فنش کرتا رہا تو اسی چیز میں کامیابی ملی۔




