آزادی کپ ٹین پن بالنگ میں سعدیہ کی کامیابی

اسلام آباد(سپورٹس نیوز)سعدیہ نے آزادی کپ ٹین پن بالنگ چیمپیئن شپ کے افتتاحی روز ڈیف ویمنز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ،جبکہ تہمینہ اور زویا بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔چیمپئن شپ کی رنگا رنگ تقریب کا افتتاح وفاقی سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن اور سابق سیکرٹری جنرل محمد حسین چھٹہ کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔لیزر سٹی بائولنگ کلب، صفا گولڈ، ایف سیون مرکز، اسلام آباد میں چیمپئن شپ کے افتتاحی روز ڈیف ویمنز کے مقابلے منعقد ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں