عامر خان نے ایک سال تک گھر میں قید رکھا۔ فیصل خان

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اسٹار عامر خان کے بھائی فیصل خان نے انکشاف کیا ہے کہ بھائی نے انہیں پاگل قرار دے کر ایک سال تک قید تنہائی میں رکھا۔شوبز ویب سائٹ بالی ووڈ شایز کی رپورٹ کے مطابق فیصل خان نے انٹرویو میں الزام لگایا کہ عامر خان نے انہیں شیزوفرینیا کا مریض قرار دے کر ایک سال تک گھر میں بند کردیا تھا۔اداکار نے کہا کہ کبھی کسی نے مجھے پاگل نہیں کہا پیٹھ پیچھے کوئی ہوسکتا ہے پاگل کہہ دیتا ہو۔فیصل خان کا کہنا تھا کہ اہل خانہ نے انہیں بتایا کہ انہیں شیزوفرینیا ہے اور وہ پاگل ہیں، وہ معاشرے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، جس وجہ سے انہیں ایک سال تک گھر میں بند کردیا گیا۔ان کے مطابق ان سے ان کا فون بھی چھین لیا گیا تھا، انہوں نے دعوی کیا کہ انہیں زبردستی ادویات دی جاتی تھیں، انہیں ان کے خاندان نے شیزوفرینیا کا مریض قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ فلموں میں دوبارہ کام کرنے کے لیے یش راج فلمز کے آدیتیہ چوپڑا سے ملنے کی کوشش کی لیکن ملاقات نہیں کروائی گئی۔فیصل خان نے یہ دعوی بھی کیا کہ انہوں نے شاہ رخ خان سے بھی رابطہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں