ماریہ واسطی 14اگست کو اپنی سالگرہ منائیں گی

لاہور(شوبز نیوز) اداکارہ ماریہ واسطی 14اگست کو اپنی سالگرہ منائیں گی۔ ماریہ واسطی 14 اگست 1970 کو پیدا ہوئیں۔ انہوں نے بطور اداکارہ اپنے فنی کیریئر کا آغاز لاہور سے کیا ،اب تک وہ سینکڑوں ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کر چکی ہیں۔ گندمی رنگ اور دلکش نقوش کے باعث انہوں نے جلد ہی ٹی وی پر اپنی شناخت قائم کر لی۔ ماریہ واسطی14اگست کو یوم پاکستان کیساتھ ساتھ اپنی سالگرہ کا بھی کیک کاٹیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں