اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان کے ناصر اقبال سیمی فائنل میں پہنچ گئے

کراچی(سپورٹس نیوز)عالمی گیمز 2025 کے اسکواش ٹورنامنٹ کے پلیٹ ایونٹ میں پاکستان کے ناصر اقبال سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق چین کے شہر چینگ ڈو میں جاری 12 ویں عالمی گیمز کے پلیٹ ایونٹ کے کوراٹر فائنل میں سابق قومی چیمپئن ناصر اقبال نے رومانیہ کے راڈو پینا کو بآسانی 0ـ3 سے شکست دیدی۔ناصر اقبال نے پہلے دونوں گیمز 3ـ11 کے یکساں اسکور اور تیسرا گیم 2ـ11 سے جیت کر فائنل فور میں قدم رکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں