اسلام آباد (بیوروچیف) موجودہ حکومت کے ابتدائی 16ماہ کے پاور سیکٹر کے گردشی قرض کی تفصیلات سامنے آگئیں۔دستاویز کے مطابق موجودہ حکومت کے پہلے 16ماہ میں پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ ایک ہزار 65ارب روپے کم ہوگیا ہے دستاویز کے مطابق جون 2025 تک پاور سیکٹر کا گردشی قرض ایک ہزار 614ارب روپے رہا جبکہ فروری 2024 تک پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ کا حجم 2ہزار 679ارب روپے تھا۔مئی 2025 کے مقابلے جون 2025میں پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ 856ارب روپے کم ہوا۔مئی 2025 تک پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2ہزار 470ارب روپے تھا۔دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں 779ارب روپے کی کمی ہوئی اور جون 2024 تک پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کا حجم 2ہزار 393ارب روپے تھا۔




