کامران اکمل کا کپتان اور ہیڈ کوچ کو فارغ کرنیکا مطالبہ

لاہور (سپورٹس نیوز) سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کپتان اور ہیڈ کوچ دونوں کو ہی فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا۔ سابق ٹیسٹ سٹار نے کہا کہ دونوں کو معلوم ہی نہیں کہ کنڈیشنز کس طرح کی ہیں، کس کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترنا یا اسپنرز کو کیسے استعمال کرنا ہے۔ 43 سالہ کامران اکمل نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھی اسپن آپشنز کو نظر انداز کیا گیا اور اب ایشیا کپ بھی اسپن کنڈیشنز میں ہی کھیلا جانا ہے۔کامران اکمل نے کہا کہ آپ کو ایک جارحانہ کپتان کی ضرورت ہے، اس لیے شاہین شاہ آفریدی کو قیادت سونپنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں