خواتین کا دولت مند مردوں کی طرف رجحان۔ ہمایوں اشرف نے سچائی بیان کر دی

کراچی (شوبز نیوز) اداکار ہمایوں اشرف نے کہا ہے کہ شادی یا زندگی گزارنے کے لیے خواتین کی جانب سے دولت مند مردوں کی جانب راغب ہونا غلط بات نہیں، ہر کسی کو زندگی گزارنے کے لیے کچھ چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ہمایوں اشرف نے حال ہی میں ایک میگزین کو دیے گئے ایک انٹرویو میں مرد اور خواتین کے درمیان تعلق میں محبت اور دولت کی اہمیت پر بات کی۔اداکار نے کہا کہ ہر کسی کو حق ہے کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارے، اگر کوئی بھائی اپنی بہن کے لیے مالی طور پر مستحکم لڑکے کا رشتہ تلاش کرتا ہے تو اسے اپنے لیے بھی ایسا ہی سوچنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں