سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے گلوکار عاصم اظہر میدان میں آگئے

لاہور(شوبز نیوز)عاصم اظہر نے کہا: جو بکھر گیا اسے ہم سب مل کر سمیٹ سکتے ہیں سیلاب متاثرین کے لیے مدد کی اپیل۔معروف گلوکار اور اداکار عاصم اظہر نے مداحوں کے نام ایک جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کے لیے متحد ہونے اور بھرپور مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر عاصم اظہر نے لکھا کہ آج ہماری سرزمین رو رہی ہے، سیلاب نہ صرف گھر اور خواب بہا لے گیا بلکہ قیمتی جانیں بھی ساتھ لے گیا۔گلوکار نے مزید لکھا کہ میرا دل ہر ماں، باپ اور اس بچے کے لیے غمزدہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں