اسلام آباد (شوبز نیوز) سینئر اداکار و گلوکار خالد انعم نے کسمپرسی کی حالت میں دنیا سے گزر جانے والے اداکاروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں صحیح وقت پر سرمایہ کاری کرنی چاہیے تھی۔حال ہی میں خالد انعم ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں زندگی میں کئی بار عشق ہوا ہے اور یہ اب بھی ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عشق ایک چڑیا ہے اور حسن ایک درخت ہے، اسی لیے چڑیا کبھی کسی ڈال پر اور کبھی کسی اور ڈال پر بیٹھتی ہے اور انسان کے لیے عشق کرنا بہت ضروری ہے۔




