کراچی (سپورٹس نیوز) سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ گزشتہ 3 سے 4 سالوں کے دوران پاکستان کی ایک نئی ٹیم ابھر کے سامنے آئی ہے، حسن نواز، حسین طلعت، صائم ایوب سمیت نوجوان کھلاڑی قومی ٹیم کا حصہ بنے۔کراچی میں منعقدہ نجی تقریب کے دوران سابق کپتان سرفراز احمد نے ایشیا کپ اور ٹرائی نیشن سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی ٹیم ایشیائی ایونٹ جیتنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستان کا شاندار ریکارڈ رہا ہے، جس کا فائدہ آنے والے دونوں ایونٹس میں ملے گا۔




