بابر اور رضوان کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے مشورے ملنے لگے

لاہور(سپورٹس نیوز) سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ سے ڈراپ کیے جانے والے سٹار بیٹر بابر اعظم اور محمد رضوان کو سابق پیسر تنویر احمد نے ریٹائرمنٹ پر غور کا مشورہ دے دیا۔تنویر احمد کا کہنا ہے کہ دونوں پلیئرز کو اب انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑ دینے پر غور کرنا چاہیے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ بابراعظم اور رضوان اگر یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی قدر باقی نہیں رہی تو انہیں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر سوچنا چاہیے، ہمارے سامنے اس حوالے سے ویرات کوہلی کی مثال ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں