آسٹریلیا نے باسکٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا

جدہ (سپورٹس نیوز) دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے ایف آئی بی اے ایشیا کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا۔ آسٹریلوی باسکٹ بال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایف آئی بی اے ایشیا کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں چین کی ٹیم کو شکست دے کر نہ صرف ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا بلکہ طلائی تمغہ بھی اپنے نام کرلیا۔آسٹریلیا کی ٹیم نے ایف آئی بی اے ایشیا کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا اور پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں