PCB کا سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان۔ تینوں فارمیٹس کے کپتان بھی اے کیٹگری سے باہر

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی جانب سے 2025-26کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تینوں فارمیٹس کے کپتانوں سمیت کوئی بھی کھلاڑی کیٹیگری اے میں جگہ نہیں بناسکا۔رواں سیزن کیلئے30کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔ جس میں12ایسے کھلاڑی شامل ہیں جو گزشتہ برس سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ نہیں تھے۔پانچ کھلاڑیوں کو کیٹیگری سی سے بی میں ترقی دی گئی ہے۔ نو کھلاڑیوں کو ان کی گزشتہ برس کی کیٹیگریز میں برقرار رکھا گیا ہے۔گزشتہ برس سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل عامر جمال، حسیب اللہ، کامران غلام، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد عرفان خان اور عثمان خان کو رواں برس سینٹرل کنڑیکٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔سینٹرل کنٹریکٹ کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔ تینوں کیٹیگریز بی، سی اور ڈی میں دس دس کھلاڑی شامل ہیں۔کیٹیگری بی:ابرار احمد، بابر اعظم، فخر زمان، حارث رف، حسن علی، محمد رضوان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی۔ کیٹیگری سی: عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، حسن نواز، محمد حارث، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، صاحبزادہ فرحان، ساجد خان اور سعود شکیل۔ کیٹیگری ڈی: احمد دانیال، حسین طلعت، خرم شہزاد، خوشدل شاہ، محمد عباس، محمد عباس آفریدی، محمد وسیم جونیئر، سلمان مرزا، شان مسعود اور سفیان مقیم۔ نئے شامل ہونے والے کھلاڑی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں