ویمن ہاکی چیمپئن شپ۔ لاہور ڈویژن فاتح قرار

لاہور (سپورٹس نیوز) نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پنجاب انٹر ڈویژن ویمن ہاکی چیمپئن شپ لاہور کی ٹیم جیت گئی ۔ ہاکی چیمپئن شپ کاٹائٹل لاہورڈویژن ٹیم نے جیت لیا،فائنل میچ میں لاہور نے بہاولپور ڈویژن ٹیم کو 5-1 ایک سے شکست دی،ہاکی چئمپئن شپ میں فیصل آباد ڈویژن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن ویمن ونگ تنزیل عامر چیمہ نیانعامات تقسیم کئے،فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ تین لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا،رنر اپ بہاولپور ٹیم کو ٹرافی اور دو لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا۔ تنزیلہ عامر چیمہ نے کہا بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل پنجاب ویمن ٹیم بنائیں گے،چیمپئن شپ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں