لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستانی اسپنر عثمان طارق نے کیریبین پریمیئر لیگ میں اپنا ڈیبیو یادگار بنا لیا۔پاکستانی اسپنر عثمان طارق نے کیریبین لیگ میں سینٹ کٹس کی بیٹنگ لائن اڑا کر رکھ دی اور ڈیبیو پر ہی چار وکٹیں لے اڑے۔اسپنر نے اپنے چار اوول کے اسپیل میں 33رنز دے کر 4وکٹیں حاصل کیں۔نائٹ رائئیڈر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 235رنز بنائے، کولن منرو اور ایلکس ہیلز نے 114رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔اہیلز 24گیندوں پر 47رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 4چوکے اور تین چھکے شامل تھے، کولن منرو نے 14چوکوں اور 6چھکوں کی مدد سے 120رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔کپتان نکولسن پوران 13اور کیرون پولارڈ 19رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے۔




