عطا اللہ خان عیسی خیلوی 74 برس کے ہوگئے

لاہور (شوبز نیوز) عالمی شہرت یافتہ گلوکار، سرائیکی اور پنجابی موسیقی کے بے تاج بادشاہ عطا اللہ خان عیسی خیلوی نے زندگی کی 74بہاریں دیکھ لیں۔اپنے لاکھوں پرستاروں میں لالہ کے نام سے پہچان بنانے والے عطااللہ عیسی خیلوی نے سات مختلف زبانوں میں 50 ہزار سے زائد گیت کر دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔پنجاب کے علاقے عیسی خیل میں 19 اگست 1951 کو پیدا ہونے والے عطا اللہ خان عیسی خیلوی کو بچپن ہی سے گانے کا شوق تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں