صنم ماروی اور احمد شاہ کے درمیان صلح ہو گئی

کراچی (شوبز نیوز) گلوکارہ صنم ماروی اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر احمد شاہ کے درمیان گلے شکوے دور ہوگئے، دونوں نے ایک دوسرے کی غلط فہمیاں ختم کرکے صلح کرلی۔چند روز قبل صنم ماروی نے احمد شاہ کو 5 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجواتے ہوئے ان سے ایک ہفتے کے اندر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا، دوسری صورت میں انہیں ہرجانہ ادا کرنے اور فوجداری مقدمات کے سامنے کے لیے تیار رہنے کی دھمکی دی تھی۔صنم ماروی کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس میں انہوں نے احمد شاہ پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ انہوں نے سکھر میں سندھ حکومت کے منعقد کردہ پروگرام میں گلوکارہ کی توہین کی۔گلوکارہ نے اپنے نوٹس میں دعوی کیا تھا کہ احمد شاہ نے انہیں دھکے دیے، ان کے لیے نامناسب زبان استعمال کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں