ایشیاء کپ میں پاکستان اور بھارت کو سرپرائز دینگے۔ UAE ہیڈ کوچ لال چند

نیویارک (سپورٹس نیوز) متحدہ عرب امارت (یو اے ای)کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ لال چند راجپوت کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم ایشیا کپ 2025 میں بھارت اور پاکستان جیسی بڑی ٹیموں کو حیران کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔امارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لال چند راجپوت نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی اپنی اسکلز، فٹنس اور فیلڈنگ کو بہتر بنانے پر زور دے رہے ہیں تاکہ مضبوط حریفوں کے خلاف بہترین کارکردگی دکھا سکیں’ہم ایک مشکل گروپ میں ہیں لیکن کرکٹ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے اور ہم کسی بھی ٹیم کو اپ سیٹ کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اوور کانفیڈنس نہیں بلکہ ہمیں یقین ہے کہ ہم بڑی ٹیموں کے خلاف بھی جیت سکتے ہیں، ایشیا کپ ہمارے کھلاڑیوں کے لیے ایک بڑا پلیٹ فارم ہے’ یو اے ای نے بھارت اور پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں آخری بار ایشیا کپ2016ء میں مقابلہ کیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں