سرباز خان نے ہندوکش کی بلند ترین چوٹی تریچ میر سر کرلی

چترال (سپورٹس نیوز) معروف کوہ پیما سرباز خان نے چترال میں واقع سلسلہ ہندوکش کی بلند ترین چوٹی تریچ میر سر کرلی ہے۔ملکی اور مقامی کوہ پیماں پر مشتمل ٹیم تریچ میر بھیجنے کا فیصلہ خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی نے کیا تھا، اس مہم کو تریچمیر ایکسپیڈیشن 2025 کا نام دیا گیا ہے۔7 ہزار 708 میٹر بلند تریچ میر کی چوٹی کو پہلی بار 1950 میں ناروے کی ٹیم نے کامیابی کے ساتھ سر کیا تھا اور رواں سال اس تاریخی کامیابی کے 75 سال مکمل ہوگئے ہیں، سال 2025 کو تریچمیر سر کیے جانے کے پلاٹینم جوبلی کے طور پر منایا جا رہا ہے۔خیال رہے سرباز خان کی ٹیم میں چترال کے 2 نوجوان کوہ پیما اکمل نوید اور شمس القمر بھی شامل تھے جو 7 ہزار 200 میٹر کی بلندی تک پہنچ گئے لیکن چوٹی سر نہیں کرسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں