بشریٰ انصاری سے متعلق نامناسب الفاظ پر روبی انعم تنقید کی زد میں

لاہور (شوبز نیوز) اسٹیج اداکارہ و رقاصہ روبی انعم کو اداکارہ بشری انصاری سے متعلق کہی بات پر شوبز شخصیات سمیت سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔روبی انعم نے چند دن قبل ایک پوڈکاسٹ میں بشری انصاری سے متعلق نامناسب بات کہی تھی، جس پر شوبز شخصیات نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔پوڈکاسٹ میں میزبان کی جانب سے مہوش حیات، سجل علی، ہانیہ عامر، بشری انصاری اور اسما عباس سمیت کئی خواتین فنکاروں کے بارے میں تبصرہ کرنے کی ضد پر روبی انعم نے بشری انصاری سے متعلق قدرے نامناسب الفاظ استعمال کیے۔انہون نے کہا تھا کہ بشری انصاری ان کی پسندیدہ ہیں، وہ انہیں بہت پسند کرتی ہیں لیکن اگر وہ یہ کہیں تو یہ جھوٹ نہیں ہوگا کہ اس عمر میں انہیں آرام کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ بشری کے ولاگز ان پر سوٹ نہیں کرتے اور انہیں اللہ سے ڈرنا چاہیے کہ وہ اس عمر میں کام کر رہی ہیں، کیونکہ وہ ہماری ماں سے بھی بڑی ہیں۔ان کے ان ریمارکس پر فوری طور پر ساتھی فنکاروں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔اداکارہ ژالے سرحدی نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ روبی انعم کا رویہ انتہائی نامناسب، دخل اندازی، بدتمیزی اور توہین آمیز ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں