DSP وسیم فراز اور انسپکٹر رائے آفتاب PPMکیلئے نامزد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت پاکستان نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف غیر معمولی جوہر دکھانے والے کرائم فائٹرز’ پولیس افسران واہلکاروں کو پریذیڈنٹ پولیس میڈل (PPM) اور قائداعظم پولیس میڈل (QPM) کیلئے فیصل آباد کے ڈی ایس پی اور انسپکٹر سمیت صوبہ پنجاب کے 15 اور خیبرپختونخوا کے 14 پولیس افسران واہلکاروں کو نامزد کر دیا گیا ہے۔ جن میں ضلع فیصل آباد کے ڈی ایس پی وسیم فراز اور انسپکٹر رائے آفتاب وسیم شامل ہیں۔ جبکہ دیگر میں سب انسپکٹر ظہیر الدین بابر DG511′ انسپکٹر کلیم اﷲ گادھی خان DG/368′ سب انسپکٹر محمد فیضان S/215′ کانسٹیبل جمشید اقبال 209′ ASI شفقت نواز S/111′ کانسٹیبل ارشد حسین 364′ کانسٹیبل خرم نواز 302′ ایس ایس پی اختر فاروق’ سب انسپکٹر کلیم اﷲ خاں 108/S’ ہیڈ کانسٹیبل محمد اظہر 2053′ سب انسپکٹر خرم شہزاد 266/S’ ASIعمر عباس 953/R اور کانسٹیبل اسماعیل رئوف 8675شہید شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں