اوہائیو(سپورٹس نیوز)ہسپانوی سٹار کارلوس الکاراز نے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا جب کہ عالمی نمبر ون یانک سینر فائنل کے دوران طبیعت کی خرابی کے باعث میچ سے دستبردار ہوگئے۔سپین کے نامور ٹینس سٹار، ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ کارلوس الکاراز کو پہلے سیٹ میں 0ـ5 کے خسارے کا سامنا تھا۔




