دبئی (سپورٹس نیوز) ایشین کرکٹ کونسل (ACC)اور ایمریٹس کرکٹ بورڈ (ECB)نے شائقین کرکٹ کو خبردار کیا ہے کہ ایشیا کپ 2025کے لیے اس وقت جو بھی ٹکٹس آن لائن یا دیگر ذرائع سے فروخت کیے جا رہے ہیں وہ جعلی اور غیر مجاز ہیں۔ ان ٹکٹس کے ذریعے اسٹیڈیم میں داخلہ ممکن نہیں ہوگا۔




