بگ بیش لیگ۔ پاکستانی فینز کیلئے سٹینڈ بنانے کا فیصلہ

لاہور (سپورٹس نیوز) بگ بیش لیگ کے دوران ایک بار پھر پاکستانی کرکٹ فینز کے لییسٹینڈ بنانے کا فیصلہ کیاگیا،میلبرن کرکٹ گرائونڈ میں پاکستانی کرکٹ فینز کے لیے ایک سٹینڈ مخصوص کیا جائے گا۔ایم سی جی میں مخصوص سٹینڈ کو ہائوس آف رئوف کانام دیاجائیگا،میلبرن اسٹارز کے میچز کے دوران پاکستانیوں سمیت ساوتھ ایشین فینزکی دلچسپی کے لییسٹینڈ بنایا جائے گا۔جی ایم میلبرن اسٹارزمیکس ایبٹ کا کہنا ہے کہ ہائوس آف روف بنانیکا مقصد پاکستانی شائقین کی توحہ حاصل کرنا ہے،ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی فینزآئیں اورہماریمیچزمیں لطف اندوز ہوں اور اپنی ثقافت کو اجاگر کریں، حارث رئوف میلبرن سٹارز کے زبردست ایمبیسیڈر ہیں۔ میکس ایبٹ نے مزید کہا ہم منتظرہیں کہ پاکستان کا پرجوش کراوڈ آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں