لاہور (شوبز نیوز) پاکستان کی نامور اداکارہ سویرا ندیم کو سوشل میڈیا پر حالیہ تصاویر کے باعث مداحوں کی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سویرا ندیم، جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی سے کیا اور شاندار اداکاری، خوبصورتی اور باوقار شخصیت کے باعث مداحوں کے دل جیتے، نے حال ہی میں اپنے نئے ڈرامے کے سیٹ سے روایتی ملبوسات میں چند تصاویر شیئر کیں۔تاہم مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ تصاویر ضرورت سے زیادہ ایڈیٹنگ کا شکار ہیں۔ان کے مطابق اداکارہ کے چہرے کو غیر معمولی طور پر سلم دکھایا گیا اور جلد کو حد سے زیادہ ایئر برش کیا گیا جس سے تصاویر غیر فطری محسوس ہو رہی ہیں۔کمنٹس سیکشن میں مداحوں نے اس انداز پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سویرا ندیم کو ہمیشہ سادگی اور قدرتی حسن کی وجہ سے پسند کرتے آئے ہیں لیکن اس بار یہ تاثر متاثر ہوا ہے۔




