تعلیم اور سیکھنا زندگی میں کسی بھی چیز سے زیادہ اہم ہے’ مشعل خان

کراچی (شوبز نیوز) ماڈل و اداکارہ مشعل خان نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی وجہ بتادی۔مشعل خان کا شمار مشہور اداکاراں میں ہوتا ہے، انہیں ہم ٹی وی کے ڈرامے سنو چندا سے مقبولیت حاصل ہوئی۔ان کے مشہور ڈراموں میں خواب نگر کی شہزادی، سایہ 2، کچا دھاگا، تھوڑا سا حق، قصہ مہربانو کا اور پیاری مونا شامل ہیں، وہ آخری بار 2023 میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے احسان فراموش میں نظر آئی تھیں، جس کے بعد انہوں نے ایک نیوز چینل پر فنانس سے متعلق پروگرام کی میزبانی شروع کر دی۔حال ہی میں اداکارہ نے اداکاری چھوڑنے کی اصل وجہ بتائی، انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں اور ایک تصویر کے ساتھ ایک کیپشن بھی لکھا۔کیپشن کے مطابق زندگی اس وقت کیسی محسوس ہوتی ہے جب انسان محنت سے پڑھائی کرے اور دیانتداری کو اپنائے، نہ کہ دوسروں کو دھوکا دیکر غلط راستوں سے پیسہ کمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں