اسلام آباد (شوبز نیوز) پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اداکار ببرک شاہ نے شیبا بھکری کے ساتھ افیئر پر خاموشی توڑ دی۔اداکار ببرک شاہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ببرک شاہ نے انکشاف کیا کہ جب وہ اداکاری کررہے تھے تو ان کا بھارتی اداکارہ سے افیئر تھا، ان کی شادی نہیں ہوئی اور انہوں نے پاک بھارت مشترکہ پروجیکٹ ترپ میں کام کیا تھا۔اداکار کے مطابق فلم کے سیٹ پر ان کی شیبا بھکری سے ملاقات ہوئی۔




