57ویں ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ 2025۔ پاکستانی پلیئر نے گولڈ میڈل جیت لیا

اسلام آباد (سپورٹس نیوز)تھائی لینڈ میں جاری 57 ویں ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ 2025 میں فراست علی نے 3 بھارتی اور ایک افغانی تن ساز کو شکست دے کر جونیئر کیٹگری میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔سیکرٹری جنرل پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن سہیل انور کے مطابق تھائی لینڈ میں جاری 57 ویں ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ 2025 کی جونیئر کیٹگری میں بھارت سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹس بہشان دت، ہوائی بام رکی،فیروج اور افغانستان کے ایتھلیٹ بیت اللہ زدران کے ساتھ 75کلو تک کیٹگری میں شاندار مقابلے کے بعد گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا ہے۔سہیل انور نے اس شاندار کامیابی پر انتہائی مسرت کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ فراست علی نے تھائی لینڈ میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند کرکے ہم سب کے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں ، ہمارے جوان آئندہ بھی کارکردگی دکھاتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں