PSL’ فرنچائزز کی ویلیوایشن کیلئے غیر ملکی کمپنی کا تقرر

اسلام آباد (سپورٹس نیوز)پاکستان سپر لیگ اور فرنچائزز کی ویلیوایشن کیلئے غیرملکی کمپنی کا تقرر کر لیا گیا۔ کمپنی کی رپورٹ کی روشنی میں موجودہ ٹیموں کی نئی فیس و دیگر امور کا فیصلہ ہو گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے 10 سال مکمل ہونے پر اب موجودہ تمام فرنچائزز کے معاہدوں کی تجدید ہو گی۔ موجودہ فیس میں کم از کم 25 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ٹیموں کی ویلیوایشن سے قبل پی سی بی نے گزشتہ دنوں کسی آڈٹ فرم سے معاہدے کیلئے اشتہار دیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ صرف ایک ہی کمپنی ای اینڈ وائی سامنے آئی جس کا تقرر کرلیا گیا۔ای اینڈ وائی کا شمار دنیا کی معروف آڈٹ کمپنیز میں ہوتا ہے۔ کمپنی آئندہ ماہ کام شروع کرے گی اور چھ ہفتوں میں آڈٹ مکمل کر کے رپورٹ جمع کرائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں