آسٹریلوی ٹینس پلیئرنگ کرگیوس US اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر

کینبرا (سپورٹس نیوز) آسٹریلیا کے معروف ٹینس سٹار نک کرگیوس نے مسلسل تیسرے سال یو ایس اوپن سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔30 سالہ نک کرگیوس طویل عرصے سے کلائی، ٹخنے اور گھٹنے کی انجری میں مبتلا ہیں، جس کے باعث وہ2023سے اب تک بین الاقوامی ٹینس مقابلوں میں شاذ و نادر ہی نظر آئے ہیں، رواں سیزن میں وہ صرف پانچ سنگلز میچز کھیل پائے ہیں، جن میں سے صرف ایک میچ میں کامیابی حاصل ہوئی جبکہ باقی چار میں شکست ان کا مقدر بنی۔سابق ومبلڈن فائنلسٹ نک کرگیوس کی عالمی درجہ بندی تنزلی کا شکار ہو کر نمبر 644 تک جا پہنچی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں