ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے ٹی وی و فلم کی اداکارہ مونا سنگھ کو اپنی ہیروئن بنانے کا وعدہ کر لیا ہے اور ان سے پوچھا ہے کہ وہ اتنی کم عمر ہونے کے باوجود ماں کے کردار کیوں نبھاتی ہیں؟بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان خان کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی سیریز کے پریویو لانچ کے لیے پہنچے۔انہیں تقریب کے دوران سیریز کے کاسٹ ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔




