کمالیہ(نامہ نگار)سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب نے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول برائے متاثرہ سماعت چاہ شاموں والا کمالیہ کیلئے معلمین کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیے جن کے مطابق ماھر معلم اشارا تی زبان سنیئر سپیشل ایجوکیشن ٹیچر گورنمنٹ سیکنڈری سپیشل ایجوکیشن سکول برائے متاثرہ سماعت طلبا فیصل آباد اعجاز علی اور ایس ایس ای ٹی گورنمنٹ سیکنڈری سپیشل ایجوکیشن سنٹر میاں چنوں آصف جیلانی کو گورنمنٹ سپیشل ایجو کیشن سکول چاہ شاموں والا کمالیہ میں تعینات کر دیا گیا۔ انہوں نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھا ل لیا ھے ۔ جبکہ گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول چاہ شاموں والا کمالیہ سینئر سپیشل ایجوکیشن ٹیچر کرن شہزادی کا گورنمنٹ سیکنڈری سپیشل ایجوکیشن سکول برائے متاثرہ سماعت طلبا فیصل آباد اور جونیئر سپیشل ایجوکیشن ٹیچر اقصی افضل کا تبادلہ گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول برائے متاثرہ سماعت وھاڑی کر دیا گیا۔




