سرکاری ملازمین کو مسلسل4چھٹیاں ملیں گی

اسلام آباد (بیورو چیف)محرم الحرام کا چاند نظر نہ آنے کے باعث نئے اسلامی سال کا آغاز 17 جون کو ہوگا، یومِ عاشور اب 26 جون بروز جمعہ کو منایا جائے گا۔ اس صورتحال کے نتیجے میں سرکاری ملازمین کو مسلسل 4 روزہ تعطیلات میسر آئیں گی۔یومِ عاشور کے موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے ہر سال 9 اور 10 محرم الحرام کو سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا جاتا ہے تاکہ ملک بھر میں مذہبی اجتماعات، مجالس اور جلوسوں کے دوران سیکیورٹی اور انتظامی امور کو موثر انداز میں انجام دیا جا سکے۔چاند نظر نہ آنے کے بعد اب 9 محرم 25 جون بروز جمعرات جبکہ 10 محرم، یومِ عاشور 26 جون بروز جمعہ کو ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں