ملک میں بجلی کا یکساں ماہانہ ٹیرف نافذ

اسلام آ باد(بیوروچیف) وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں یکساں ٹیرف کے نفاذ کے حوالے سے بڑا پالیسی شفٹ سامنے آیا ہے۔وفاقی کابینہ نے کراچی سمیت ملک بھرکے لیے یکساں ماہانہ ٹیرف ایڈ جسٹمنٹ لاگوکرنیکی منظوری دے دی ہے۔اس سے قبل کے الیکٹرک کے لیے الگ اور باقی ملک کے لیے الگ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کیا جاتا تھا۔وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 19 اگست کے فیصلے کی منظوری دی ہے، فیصلے کے تحت بجلی کی قیمت میں ماہانہ ایڈجسٹمنٹ ملک بھر کے لیے یکساں ہوگی۔فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی یا اضافہ دونوں صورتوں میں ملک بھر کے لیے ایک جیسا ہوگا، بجلی کا بنیادی ٹیرف اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کراچی سمیت ملک بھر کے لیے یکساں لاگو ہوتی ہے۔ نئے فیصلے کے تحت ماہانہ ایڈجسٹمنٹ بھی سہ ماہی اور بنیادی ٹیرف کی طرح ملک بھر کیلئے یکساں ہو جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں