کراچی (شوبز نیوز) اسٹینڈ اپ کامیڈین اور ٹی وی میزبان تابش ہاشمی نے واضح کیا ہے کہ وہ کبھی بھی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رکن نہیں رہے بلکہ وہ مذکورہ جماعت کے کارکنان کے نرغے میں رہے ہیں۔تابش ہاشمی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔انہوں نے بتایا کہ ان کے جیو پر نشر ہونے والے شو ہنسنا منع ہے کے لیے کئی ہفتے قبل ہی تیار شروع کردی جاتی ہے، منظم طریقے سے اسکرپٹ لکھا اور سوالات تیار کیے جاتے ہیں۔




