ہالی ووڈ نے کلاسک فلم دی وزرڈ آف اوز کو جدید ٹیکنالوجی سے زندہ کر دیا

نیویارک (شوبز نیوز) ہالی ووڈ نے کلاسک فلم دی وزرڈ آف اوز کو جدید ٹیکنالوجی سے دوبارہ زندہ کر دیا، اے آئی کے استعمال سے سجی فلم اب نئے انداز میں لاس ویگاس کے تفریحی مرکز میں پیش کی جائے گی۔تین فٹبال اسٹیڈیمز کے برابر اور 22منزلہ اونچا ایل ای ڈی وال ناظرین کیلئے فلم کو حقیقت جیسے ماحول میں لے جائے گا۔1939کی مشہور کلاسک فلم دی وزرڈ آف اوز اب نئے انداز میں ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑںے آرہی ہے، لاس ویگاس کے مشہور تفریحی مرکز دی اسفیئر میں 28اگست کو پیش کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں